اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کشمیر کے شیر سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زری منج میں پیدا ہوئے، انہوں نے وزیر خان مسجد اور اورینٹل کالج لاہور سے متصل مدرسہ سے تعلیم حاصل کی۔
اخبار کھٹم میں رپورٹر اور پتھر مسجد سری نگر اور انٹرمیڈیٹ کالج سوپور میں استاد کے عہدے پر فائز رہے۔
1977، 1972 اور 1987 میں وہ مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ اپنے سیاسی کیرئیر میں وہ نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن بھی رہے۔
انہوں نے 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی اور 1998 سے 2006 تک تین بار چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ 2015 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سید علی گیلانی کو تاحیات چیئرمین منتخب کیا۔
2010 سے اپنی موت تک 11 سال تک وہ غاصب بھارتی حکومتوں کے حکم پر قید رہے۔ سید علی گیلانی کا پاسپورٹ بھارتی حکومت نے 1981 سے ضبط کر رکھا تھا۔ انہوں نے 21 تصانیف لکھیں جن میں رودادِ قفس، نوائے حریت، ہندوستان کی نوآبادیاتی حربے شامل ہیں، جب کہ وہ صدائے درد، ملت مظلوم، مقدمہ حق اور پیام لکھن کے مصنف بھی تھے۔
118