اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ د شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد میں دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید، متعد د زخمی
سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ پولیس کے بہادر جوان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے
۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر اپنا فرض ادا کیا