پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان علمی و فکری آن لائن محفل کا انعقاد

اردوورلڈکینیڈا (محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا) پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک عظیم الشان علمی و فکری آن لائن محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیداران و ممبران اوردنیا بھر سے مذہبی اسکالرز، سیاسی جماعتوں اور فورمز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم چوہدری نور الحسن گجر نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے انجام دیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور معروف اسلامی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قرآن کی تعلیمات اور معاشرتی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک قرآن مجید اور اللہ کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں انسان اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے اور جلد نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا اور رمضان المبارک جیسی سعادت نصیب کی۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں عبادات، قرآن فہمی اور دین کے طریقے پر عمل کریں تاکہ نیکیوں کا حصول ممکن ہو سکے۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے امتِ مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com