245
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی۔
ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں آفیشل ڈنر کے علاوہ ایشیا کپ کے میچز بھی دیکھیں گے۔
راجر بنی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا دورہ پاکستان ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کو فائدہ پہنچے گا۔ پاک بھارت میچ ایشز سے بڑے اور زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ آخری بار ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے 2005 میں پاکستان آئے تھے۔