چین کی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔چینی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں حکومت سازی میں تاخیر سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں عام طور پر انتخابات مستحکم اور ہموار ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جس صورتحال کا ذکر کیا ہے اس میں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں متعلقہ فریق متحد رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ ہونے کے ناطے چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے تھے، نتائج کے اعلان کے بعد اب سیاسی جماعتیں حکومت سازی کے لیے کوشاں ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔