اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ ڈیم بنانا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں عمران اور محمود دونوں نے متاثرہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کو سیلاب سے زیادہ تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں بھی ملک کو سیلاب سے اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس وقت بھگتنا پڑ رہا ہے۔
سیلاب سے بچنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کے دور میں ملک بھر میں 10 ڈیم بنانے کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے تعاون کریںسابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آنے تک مہنگائی نہیں روکی جا سکتی۔ مخلوط حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ ملک میں مجرموں کی حکومت ہے اور ان میں سے ایک بیرون ملک ہے۔ آئندہ ضمنی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی جیتے گی
عمران نے اپنے ٹویٹر پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور لکھاآج وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ ڈی آئی خان اور ٹانک کے سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کو دیکھنے گیا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا، تباہی کی سطح بہت زیادہ ہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کی ہے کہ کس طرح متاثرین کے لیے امداد کے پیمانے اور رفتار کو بہتر بنایا جائے
Went today with CM KP to see the flood devastated areas of DIKhan & Tank today. The level of destruction is massive & have discussed with the CM how to improve scale & speed of the assistance to affectees incl preventive measures against spread of disease, esp in children. pic.twitter.com/veWb8MFgBD
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 26, 2022