تحریک انصاف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مشاورت

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ارکان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے.
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف مکمل قانونی اور سیاسی جنگ شروع کر دی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں کل پی ٹی آئی کی قانونی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا.
پی ٹی آئی کی قانونی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور چار ارکان کے خلاف شواہد کے ساتھ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور ریفرنس داخل کرنے کی ذمہ داری بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی ہے.
اجلاس سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے
پی ٹی آئی کی قانونی کمیٹی کے اجلاس میں شبلی فراز، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی تاہم ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کے ایک اور اجلاس کے بعد کیا جائے گا.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca