اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے بعد لائحہ عمل کے حوالے سے کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس دوبارہ ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اجلاس میں لانگ مارچ پر بھی حتمی مشاورت کی گئی
ذرائع کے مطابق کئی رہنماؤں نے کے پی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ملک کو عام انتخابات کی طرف لے جانے کی تجویز دی جب کہ بعض رہنما لانگ مارچ کے اعلان کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ابھی تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچی