بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری،صارفین کو جنوری میں ریلیف ملے گا

 

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 96 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر کے لیے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی تاہم کل لاگت 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ تھی، اس لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کم کی جائے۔

نیپرا نے دسمبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل کی مد میں مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com