خشک میوہ جات کا استعمال زیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے ، نئی تحقیق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) خشک میوہ جات کا زیادہ استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔بی ایم سی نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال میں روزانہ 1.3 ٹکڑوں کا اضافہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو 60.8 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔تحقیق میں محققین نے خشک آلو، خشک خوبانی اور کشمش کے استعمال کا مطالعہ کیا۔میکرو اور مائیکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان میں flavonoids بھی ہوتے ہیں جو انسولین کی بہتر حساسیت سے منسلک ہوتے ہیں اور ان میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔تحقیق میں جینوم وائیڈ ایسوسی ایشن اسٹڈی (GWAS) کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس میں UK Biobank سے حاصل کیے گئے تقریباً 50 لاکھ افراد کا ڈیٹا شامل تھا۔اس ڈیٹا میں 4 لاکھ 21 ہزار 764 شرکاء نے روزانہ کی بنیاد پر کھائے جانے والے خشک میوہ جات کی مقدار کے بارے میں سوالناموں کے جوابات دیئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔