وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ 7 گھنٹے بعد بحال،وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور پہنچ گئے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ 7 گھنٹے بعد بحال ہوگیا، علی امین گنڈا پور صبح سویرے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور رات گئے اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہوئے۔
فیصل امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کی ایکس پر پشاور واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔
علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے رابطے میں ہیں اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گمشدگی کئی گھنٹوں تک معمہ بنی رہی، مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے بیانات بھی سامنے آئے۔
بیرسٹر سیف نے بھی اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تاہم صاحبزادہ حامد رضا نے اپنی گرفتاری سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو ہیبیس کارپس میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca