275
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد سے ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے کو بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر آئینی مطالبات پر مبنی پی ڈی ایم کا اعلان سپریم کورٹ کے معاملات میں کھلی مداخلت ہے
حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، الیکشن رکوانے کے لیے حکومت کا آخری حربہ ہے جو ناکام ہو جائے گا.