الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹرائل کا فیصلہ کرلیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتظامات مکمل کرکے 2 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم 13 دسمبر کو عائد کی جائے گی ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن جیل میں ٹرائل کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین کی کارروائی جاری ہے۔
51