265
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین عدالت کیس میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کے تحت تینوں رہنماؤں کو 50، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔