معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہے گا،مزید معاشی بہتری لائیں گے،انوار الحق کاکڑ 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہے گا اور مزید معاشی بہتری لائیں گے۔نگرا ن  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلا تعطل جاری رہیں گے،

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے ڈی ریگولیشن اور ذمہ دارانہ خود مختاری پر توجہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اپنی محدود مدت میں معیشت کی اصلاح پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔

قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca