خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں مرکزی کمیٹی کے اعلان کے برعکس20 مارچ کو عید منانے کے اعلانات

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)مرکزی اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع اور علاقوں میں ٢٠ مارچ کو عید الفطر منانے کے اعلانات کر دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی اور مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر ٢١ مارچ بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان کیا تھا، تاہم خیبرپختونخوا کے ضلع مردان اور اس کے متصل علاقوں، بنوں، باجوڑ اور پشاور کے حیات آباد، سفید سنگ میں جمعہ کو عید منانے کے اعلانات مساجد میں کیے گئے ہیں۔

مرکزی اور مقامی کمیٹیوں کے اعلان کے مطابق پشاور میں آج تیسواں روزہ مکمل ہوگا۔

قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رات ساڑھے آٹھ بجے عید کے ٢١ مارچ بروز ہفتہ ہونے کا اعلان کیا تھا، جب کہ مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں