اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانسیسی سینیٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔
فرانسیسی سینیٹ میں پنشن اصلاحات بل کے مطابق ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ کیا جائے گا ۔
اب ملازمین 62 سال کے بجائے 64 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں فرانس بھر میں لاکھوں افراد نے پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے بجائے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔