نواز شریف کے استقبال کیلئے قافلے لاہور پہنچ گئے

سکھر کے عوام نے جلسے کے لیے خصوصی ٹرین چلائی ہے، امید پاکستان ٹرین خیبرپختونخوا سے روانہ ہوگئی ہے جب کہ کلر کہار سے گاڑیوں کا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ بہاولپور، جہلم، صادق آباد، پشاور، جہانیاں، کوئٹہ، حیدرآباد، دادو، ڈی آئی خان، میرپور خاص، مظفرآباد، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے قافلے قائد کے استقبال کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
قائد کی آمد کی خوشی میں لیگی کارکن دھول مار رہے ہیں اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کا 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے 130 ہزار 686 مربع فٹ پر انتظامات کیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
گراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی سکرینوں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com