اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وہ فلسطین میں جامع اور دیرپا امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون قبول نہیں کریں گے۔نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیٹو کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں۔ترک صدر نے کہا کہ وہ فلسطین میں جامع اور دیرپا امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو اتحادیوں کا تعاون ضروری ہے، روس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔امریکہ جلد ہی اسرائیل کو 500 پاؤنڈ بموں کی کھیپ بھیجے گا۔ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے کہا کہ امریکی صدر نے ایف 16 طیاروں کا معاملہ 3 سے 4 ہفتوں میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ترک وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے شامی صدر سے ملاقات کریں۔
176