اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نئے کووِڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹر کورونا کے ایکس بی بی ویرینٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن صحت عامہ کے لیے اہم ہے، کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کوویڈ ویکسین کی خوراک کے کم از کم دو ماہ بعد بوسٹر کے اہل ہیں۔