بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چائنہ کے بعد انڈیا میں بھی کورونا دوبارہ سر

اٹھانے لگا ، جس نے مودی حکومت کو فوری اور موثر اقدامات کرنے

پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کہاں تیار ہوا، امریکی پروفیسر نے بھانڈا پھو ڑ دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی شکل کا نیا ذیلی ویرینٹ BF.7 دراصل چین

سے ملک میں آیا  اور اب تک اس کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے کیسز

کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کورونا کے باعث دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے

بعد کئی شہروں میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا تھا۔بھارت میں بھی کورونا کے اس نئے ورژن کے

131 کیسز سامنے آئے ہیں اور اسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے ورژن سے متاثر ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

اور ان میں سے بیشتر نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چین میں کورونا

کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور امریکا کے بعد بھارت اس

مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com