اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے حج کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کے خواہشمند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنا ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج پر آنے سے قبل عازمین کو فلو (انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
حج کے لیے عمر کی حد ختم ، عمرہ ویزے کی میعاد 90 دن،انشورنس فیس بھی کم کردی گئی
پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا گیا، عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گزشتہ دو سال سے عازمین کی تعداد محدود تھی۔