اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وبا اب بھی ایک عالمی ہنگامی صورتحال ہے۔یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب کووڈ 19 کے پھیلنے کو عالمی سطح پر صحت کی ایمرجنسی قرار دیئے گئے 3 سال ہوچکے ہیں۔
30 جنوری 2020 کو عالمی ادارے کی ایمرجنسی کمیٹی نے CoVID-19 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا، جس کا مقصد اس سلسلے میں تحقیق اور احتیاطی تدابیر کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کوروناوائرس کادماغ تک پہنچنے کا انکشاف
ایمرجنسی کمیٹی کا تازہ ترین اجلاس 27 جنوری کو ہوا، جس میں کووِڈ وبا کے حوالے سے سفارشات ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کو بھیجی گئیں۔اب اس حوالے سے بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کووڈ وبا کے حوالے سے ایمرجنسی کمیٹی کے مشورے سے اتفاق کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کے اس خیال کو تسلیم کیا کہ کوویڈ 19 وبائی مرض ابھی بھی ایک منتقلی کے مرحلے میں ہے اور منفی نتائج سے بچنے کے لیے اس عمل کے دوران احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت کے مشورے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں
نوجوانوں پر کورونا وائرس کے عجیب و غریب اثرات کا انکشاف
اس سے قبل 27 جنوری کو عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے کووِڈ کے نتیجے میں تقریباً 40,000 اموات ہوئیں۔