اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس دو روز تک جی ایچ کیو میں جاری رہی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور طریقے سے جاری ہے، عوام کی خواہشات کے مطابق امن کے دشمنوں کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔
CCC held @ GHQ. General Syed Asim Munir, COAS presided. A comprehensive review of professional & organisational matters of Army was undertaken. It was resolved to fight against terrorists without any distinction & eliminate this menace as per aspirations of people of Pakistan. pic.twitter.com/h7wLXx97bf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 28, 2022