کور کمانڈرز کانفرنس، سلامتی،سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوزز) کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

251ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام فارمیشنز کو قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

فورم نے سرحدوں کی صورتحال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سکیورٹی کے ماحول کا ایک جامع جائزہ لیا۔

بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، خاص طور پر سیلاب کی صورتحال اور ملک بھر میں فوج کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر توجہ دی گئی۔

کور کمانڈرز نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو بڑی مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا عزم کیا۔
جنرل باجوہ نے مصیبت زدہ لوگوں تک پہنچنے اور ان کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے فارمیشنز کی تعریف کی۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلا کو روکنے کے اقدامات سمیت سیلاب متاثرین بالخصوص بچوں اور خواتین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے پر آرمی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے ہنگامی بنیادوں پر اہم راستوں اور مواصلاتی ڈھانچے تک رسائی کی بحالی پر آرمی انجینئرز اور ایف ڈبلیو او کو بھی سراہا۔

انہوں نے فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف، بحالی، تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca