اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مفت آٹا سکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ جب تک سیاسی قیادت وژن نہیں دے گی نظام نہیں چل سکتا، صرف 84 ارب روپے کے بجٹ سے آٹا تقسیم کیا، جس میں بیس ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے۔ غریبوں کو کیا ملا جس کے لیے 84 ارب روپے خرچ ہوئے؟
انہوں نے کہا کہ اس نظام میں سہولتیں نہیں دے سکتے، ہر کوئی تماشائی بن کر بیٹھا ہے جہاں سیاسی دشمنیاں نفرتوں میں بدل چکی ہیں، ملکی مسائل کی وجہ قیادت کی مشترکہ ناکامی ہے کیونکہ جو لوگ اہل نہیں وہ بھی آج لیڈر بن کر بیٹھے ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ سیاستدانوں میں صلاحیت ہو تو مسائل حل ہوں گے، جب تک عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا۔ پارلیمنٹ اچھی ہو یا بری، اس کے فیصلوں کو قبول کرنا چاہیے۔
رمضان میں پنجاب،خیبرپختونخوا , سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 29, 2023
دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں لاکھوں غریبوں میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔ مکمل شفافیت اور ایمانداری۔ کیا گیا، جس کی نگرانی خود وزیر اعظم نے کی۔