146
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشترکہ مفادات کونسل نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی۔موجودہ مخلوط حکومت کی مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس کا یک نکاتی ایجنڈا مردم شماری تھا۔اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگراں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر نوید قمر، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
وزارت منصوبہ بندی نے مشترکہ مفادات کونسل کو نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ شماری کے نتائج پیش کئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کے درمیان مردم شماری کی منظوری پر اتفاق رائے ہو گیا۔
سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے مردم شماری کرانے پر آمادگی ظاہر کی اور ایم کیو ایم نے مردم شماری کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا۔ اجلاس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دی گئی۔ اب عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔