اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عدالت نے کبریٰ خان کی درخواست پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تضحیک آمیز بیانات کی ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے عادل راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
یادرہے کہ عادل راجہ نے چار اداکارائوں سے متعلق وی لاگ میں انکشاف کیا تھا
یہ بھی پڑھیں
مہوش حیات، کبرٰی خان،سجل علی، ماہرہ خان کیا کرتی رہیں؟؟عادل راجہ کے تہلکہ خیز انکشافات
سندھ ہائی کورٹ میں معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور یوٹیوبر عادل راجہ اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
اداکارہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عادل راجہ نے مجھ سمیت 4 اداکاراؤں کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ بے بنیاد پروپیگنڈے سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ہم نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں محنت سے نام کمایا ہے۔
عدالت نے عادل راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرنے اور آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔