اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل تیمور ملک اور ان کی بیٹی گوہربانو قریشی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری پیش ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
عدالت نے شاہ محمود کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تین ایم پی او آرڈرز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو کوئی شارٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 23 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تاہم اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔