بزدل عدالت میں اس لیے تلاشی نہیں لیتا کہ وہ مجرم ہے،شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزدل عدالت میں اس لیے تلاشی نہیں لیتا کہ وہ مجرم ہے، عمران خان ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سڑکوں پر انتشار اور ہنگامے اس ایجنڈے کا حصہ ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ مہنگائی، معاشی دبا ئوسے نجات حاصل کریں اور پاکستان کے لیے وسائل کی راہ ہموار کریں۔ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے وہ پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگا۔ اب عدالتوں سے بھا گ رہا ہے قبل ازیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی زرعی پیداوار میں بہتری لا کر خوراک میں خود کفالت پاکستان کو کئی معاشی مسائل سے بچا سکتی ہے۔ درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت موثر انداز میں حل کیا جائے، زرعی اصلاحات پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تحقیقی اداروں کو فعال بنایا جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی اجناس درآمد کرنا پڑتی ہیں۔ فصلوں کو منافع بخش بنانے کے لیے حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ادا کی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca