سی پیک اور چینی ماہرین کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سی پیک پر کام کرنے والے چینی ماہرین، پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں اور دیگر چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر نظرثانی کی ہے، جس کے تحت چینی ماہرین اور کیپٹل کارز متعلقہ حکام اور پولیس اسٹیشنوں کو ان کی آمدورفت کے دوران اطلاع دی جاتی ہے اور بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

یہ فیصلہ وزارت داخلہ میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں پاکستان میں چینی سفیر اور بڑے چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکر ٹری خوشحال خان نے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب میں چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور چینی سفیر کو سکیورٹی ایس او پیز مزید سخت کرنے کا بھی کہا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائے کے مکانات، ہوٹلوں وغیرہ میں مقیم تمام چینی سرمایہ کار متعلقہ تھانے میں اپنی فوری اور لازمی رجسٹریشن کرائیں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔