149
اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیوز ) حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گولڈ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، ٹاسک فورس نے سونے کی سمگلنگ مافیا اور سمگلرز کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت نے سونے کے ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس سے ہر شہری اور ملک کو فائدہ پہنچے گا۔مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پہلے ہی گر رہی ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ حکومت سونے کے ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔سونے کی تجارت کو باضابطہ بنانے اور اس میں شفافیت بڑھانے کے لیے سونے کی خرید و فروخت کے لین دین کو ریکارڈ کرنے اور اس کی نگرانی کے لیے ایک کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کیا جا رہا ہے۔