ٹرمپ کے حکم کی تعمیل، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون کافیصلہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کی تعمیل کے لیے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ایجنٹوں کی ایک بڑی تعداد کو ان کے روایتی فرائض سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کو تفویض کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلیاں صدر ٹرمپ کی لاکھوں مجرم تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔وفاقی ایجنٹ جو عام طور پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کرتے ہیں اب وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے ۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تفتیش کار اب چھوٹے کاروباروں، خاص طور پر ریستوراں پر چھاپے مار رہے ہیں، ایسے تارکین وطن کی تلاش میں ہیں جو کام کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ کرنے والوں اور دیگر مجرموں کا شکار کرنے والے ایجنٹوں کو اب امیگریشن قانون کے نفاذ کا کام بھی سونپا جا رہا ہے، جو ان کی موجودہ کارروائیوں کو متاثر کر رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں