12
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی غیر ملکی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہو گیا، ویزے منسوخ کر دئیے گئے ۔
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی غیر ملکی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی سے ترک طالبہ رومیسا اوزترک کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔. رومیسا کو کل میساچوسٹس میں اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ، ٹرمپ انتظامیہ نے الاباما یونیورسٹی میں ایک ایرانی طالب علم کی حراست اور ویزا منسوخی کی تصدیق کی۔