منصوبے کے مطابق جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کے 70,000 کھلاڑی آسٹریلوی کرکٹ ڈھانچے کا حصہ ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 100,000 کرنا ہے۔تحقیق کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کے پاتھ ویز گروپ پروگرام میں جنوبی ایشیائی کھلاڑیوں کی تعداد 18 فیصد تک ہے۔اشرافیہ کی سطح پر (فرسٹ کلاس، ریاستی کرکٹ، بگ بیش اور خواتین کی BBL ٹیمیں)، جنوبی ایشیائی پس منظر کے لوگ 4.2% ہیں۔
اسی طرح 100,000 جنوبی ایشیائی باشندے آسٹریلیا کے کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا اپنے ملٹی کلچرل ایکشن پلان کے ذریعے اس تعداد کو 2 لاکھ تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔منصوبے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پہلی بار اپنا ملٹی کلچرل ایمبیسیڈر پروگرام بھی شروع کرے گا جبکہ مزید جنوبی ایشیائی کوچز، امپائرز، کلب کے رضاکاروں، میڈیا اور مینٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ ڈھانچے میں لانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔