اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آصف آفریدی پر 2 سال کی کرکٹ سے پابندی عائد کردی گئی۔کرکٹر کو میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کیا گیا تھا
سزا کا اطلاق 12 ستمبر 2022 کو معطلی کے آغاز سے ہوگا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز کو مضبوطی سے نمٹانے اور تمام کرکٹرز کو مضبوط پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ کرپشن ہمارے کھیل کے لیے خطرہ ہے کیونکہ خود غرض کرپٹ کرکٹرزکو مختلف طریقوں سے آزمایا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی تعلیم پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ وہ چوکس رہیں اور ضرورت پڑنے پر رپورٹنگ اور آگاہی پیدا کرنے کے ذریعے اس لعنت کو ختم کرنے میں پی سی بی کی مدد کریں۔ اگر ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی کھلاڑی اس کے لالچ کا شکار ہو جائے تو پی سی بی کو کوئی ہمدردی نہیں ہے۔