اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ناصرہ اسکول کراچی کورنگی میں ایک تقریب کے دوران سکول انتظامیہ کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کے مظاہرہ ،طلبہ کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے پرچم تھما دئیے گئے ۔
ناصرہ اسکول کراچی کورنگی کے طلبہ کو ایک ایسے ملک کے پرچھم تھما دئیے گئے جسے آج تک پاکستان نے تسلیم نہیں کیا اور اسے ایک غاصب ملک جانا جاتاہے ہے ۔ جس نےہمارے قبلہ اول پر قبضہ کیا اور متعدد مرتبہ بے حرمتی کا مرتکب ہو ا ، آئے روز نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کی جا رہی ہے ،
بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس ملک کے پرچم کا پاکستانی تعلیمی اداراروں میں پرچم لہرانا لمحہ فکریہ ہے ،سوشل میڈیا پر سکول کی تقریب میں پرچم لہرانے اور طلبہ کے ہاتھو ں میں پرچم تھمانے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عوام میں سخت غم و غصہ ہے ۔
سوشل میڈیا پر سکول انتظامیہ کی اس حرکت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور متعلقہ حکام سےمطالبہ کیا جا رہا ہے یہ اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ ،مسلم ممالک کا اظہار برہمی
دوسری جانب نجی اسکول میں اسرائیلی جھنڈا لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود اسکول انتظامیہ نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ‘فلسطین کے مسئلے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایسا کیا ۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کراچی کے مختلف علاقوں میں برانچوں والے ایک نجی اسکول میں تقریب کے دوران اسرائیلی پرچم تھامے طالب علم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس کے بعد اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو نہ صرف فلسطین کے حق میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ پاکستانی پاسپورٹ پر اپنے شہریوں کو اسرائیل جانے سے قانونی طور پر منع کرنے کے لیے یہ تحریر بھی درج ہے۔ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے مفید ہے۔
مزید پرھیں
اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 9 فلسطینی شہید،سعودی عرب کی مذمت
نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ پاکستانی عوام بھی فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے رہے ہیں۔ جذباتی لگاؤ جھلکتا ہے۔اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے متضاد موقف کے تناظر میں اسکول کے طلباء کے ہاتھوں میں اسرائیلی پرچم رکھنا ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔
یہ خبربھی پڑھیں
اسرائیلی فوج کی جارحیت، 72 سالہ شخص سمیت 11 فلسطینی شہید
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی رجسٹرار رافعہ ملہ نے بھی سکول میں اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی تصدیق کی رافعہ ملح کے مطابق سکول میں ماڈل یونائیٹڈ نیشنز یا MUN کے تحت ہونے والی ایک تقریب میں نہ صرف اسرائیل کا جھنڈا لگایا گیا بلکہ طلباء کو کئی ممالک کے جھنڈے دے کر ان ممالک کی جانب سے دلائل دینے کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں