اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو آج سعودی عرب میں دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں، یہ میچ میسی کے کلب پیرس سینٹ جرمین اور النصر اور الہلال کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جنہوں نے حال ہی میں رونالڈو کو اس میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ کی کامیابی کیلئے پر امید
دوستانہ میچ ریاض میں کھیلا جائے گا۔ یوں تو یہ دوستانہ میچ ہے لیکن اس میچ کو اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ رونالڈو اور میسی پہلی بار سعودی سرزمین پر ایک ساتھ میچ کھیلیں گے۔ نمائشی میچ کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے میچ کے لیے خصوصی ٹکٹ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ۔
نمائشی میچ سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں میں عطیہ کی جائے گی۔اس خصوصی ٹکٹ کا فائدہ یہ ہے کہ خریدار کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ لاکر روم تک بھی رسائی حاصل کر سکے گا۔خصوصی ٹکٹ کی نیلامی 266,000 ڈالر سے شروع ہوئی اور جلد ہی 2.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے تاجر مشرف الغامدی نے یہ خصوصی ٹکٹ 26 لاکھ ڈالر یعنی 59 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں خریدا۔