بربریت کی نئی کڑی، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعرات کو مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے "بربریت کی ایک نئی کڑی” شروع کر دی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت "خواتین اور بچوں کو زبردستی اٹھا رہی ہے اور ان پر تشدد کر رہی ہے”۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادی حکومت ان لوگوں کو حراست میں لے رہی ہے، یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ عمران خان کی ہدایت پر فوج کے خلاف مہم چلا رہے تھے،” فواد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کے پاکستان میں تمام اثاثے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کی فوج مضبوط ہو۔

اگر فوج اور ملکی ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تو پاکستان کیسے بچے گا؟

سابق وزیر نے کہا کہ خان صاحب نے پاکستان کے عوام کے لیے سب کچھ کیا ہے اور فوج بھی اس ملک کا حصہ ہے۔ حکومت فوج کو تحریک انصاف کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ منصوبہ بالکل بچگانہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے سربراہ عماد یوسف کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد نے کہا کہ پولیس نے انہیں رات گئے حراست میں لیا جو ان کے بچوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "حکومت نے 25 مئی کو بھی ایسا ہی کیا اور بعد میں، انہوں نے پارٹی رہنما ئوں پر توہین مذہب کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے۔”

موجودہ کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لیڈر کہیں جانے کے لائق نہیں ہیں۔ "سعودی عرب ہو یا دنیا کا کوئی بھی حصہ، لوگ ان لوگوں کو دیکھتے ہی اپنے جوتے اتار دیں گے۔”

فواد نے کہا کہ مخلوط حکومت میں وزارت اطلاعات ڈوب رہی ہے، مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات کہنا توہین ہے۔

شریف اور زرداری خاندان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ صرف پیسہ لوٹنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ ان کے لندن میں اثاثے ہیں اور وہ صرف تفریح کے لیے پاکستان آتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا