137
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں میں سکھوں سمیت مختلف معاملات پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح جواب دیا۔
کینیڈا کی وزیر تجارت میری این جی نے پہلے سے طے شدہ تجارتی مشن کے ہندوستان کے دورے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کا تجارتی مشن اکتوبر میں ہندوستان کا دورہ کرنے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سیاسی پیش رفت پر اعتراضات کی وجہ سے تجارتی معاہدے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سکھوں کے احتجاج کو سنبھالنے پر کینیڈا کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے۔