عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 92.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برٹش برینٹ کروڈ 103.92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ایران اور امریکی کشیدگی کے اثرات

تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے پانچ روز کے لیے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں کمی کے بعد سامنے آیا۔

تاہم ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے، جس کے باعث آج دوبارہ قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پرویس ٹی وی کے مطابق ایرانی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اس جنگ کو اپنی شرائط اور اپنے وقت کے مطابق ختم کرے گا، امریکی پیشکش جائزہ لینے کے باوجود وہ حد سے تجاوز کرتی ہے اور صدر ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کا اختیار نہیں دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں