130
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لاہور، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، گجرات اور ساہیوال میں کارروائیاں کی گئیں، لاہور سے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 3 دستی بم، ڈیٹونیٹر، 15 سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔