148
اردو ورلڈ کینیڈا ( وبیب نیوز ) کیوبیک کی مقننہ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت تارکین وطن کے لیے صوبے کی مشترکہ ثقافت کو اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صوبے میں نئے آنے والوں کو صنفی مساوات، سیکولرازم اور فرانسیسی زبان کے تحفظ جیسی مشترکہ اقدار کی پاسداری کرنا ہوگی۔ یہ قانون کینیڈا کے کثیر ثقافتی ماڈل کے جواب میں ہے، جو ثقافتی تنوع کو فروغ دیتا ہے۔کیوبیک حکومت کا خیال ہے کہ کینیڈا کا ماڈل سماجی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے۔ کیوبیک اس نئے قانون کے تحت کیوبیک کی مشترکہ ثقافت کو فروغ نہ دینے والے گروپوں اور ایونٹس کے لیے فنڈنگ روک سکتا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون نئے آنے والوں کو ضم کرنے کی کوشش ہے اور یہ تارکین وطن مخالف جذبات کو ہوا دے سکتا ہے