اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگرا ن وزیراعلی پنجاب کے لیے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے بھیجے گئے نام گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو موصول ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر محمد بلیغ الرحمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چوہدری پرویز الہی کی جانب سے بھیجے گئے 3 نام موصول ہوگئے ہیں
I have received three names from Chief Minister Parvez Ilahi which are being forwarded to Opposition Leader Hamza Shahbaz Sharif. I would like to see both of the leaders jointly agree on any name within stipulated time. pic.twitter.com/MK7Ey6Jqg7
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 16, 2023
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعلی کی جانب سے تجویز کردہ نام اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بھیجے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دونوں رہنما مقررہ وقت میں کسی بھی نام پر مشترکہ طور پر متفق ہوجائیں۔