اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)Telusنے کہا کہ اس نے رات بھر کی سروس میں خلل کے بعد اپنے لینڈ لائن صارفین کے لیے 911 کال سروس بحال کر دی ہے۔
صبح 7:00 بجے سے ٹھیک پہلے کمپنی نے کہا کہ وہ سروس میں خلل کی وجہ سے اپنے صارفین کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور اس سروس کو بحال کر دیا گیا ہے
ہیملٹن پولیس نے صبح سویرے وارننگ جاری کی کہ کچھ لینڈ لائن صارفین 911 سروسز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مسئلہ سب سے زیادہ چیتھم، ڈرہم، گانانوک، گیلف، ہالٹن، ہیملٹن، نیاگرا اور پیل میں پیش آیا۔ اس مسئلے کی وجہ کیا ہے اس کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔