اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی کے آنے جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب جج کہیں کہ پریس کانفرنس کے بغیر آپ کو نہیں چھو ڑیں گے اور ٹویٹ ڈیلیٹ کرد یں تو دنیا سمجھ جاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔
جب جج یہ کہتے ہیں آپکو پریس کانفرنس کےبغیر نہیں چھوڑیں گےاورٹوئٹ ڈلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردےکےپیچھےکیاہورہاہےچیف جسٹس صاحب نےکہا ہےوہ اللہ کی رضاکےلیےکام کررہےہیں اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہےجشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 25, 2023
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صرف کیمروں کے سامنے سے گزارا جا رہا ہے، آنے جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، فیصلے وہی کررہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے رہے ہیں۔ جشن منانے والے سن لیں ایک مہینے میں ان پر بھی وقت آئے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، پارٹیوں کو چھوڑنے والوں میں سے کوئی وہ نہیں جو پہلی بار پارٹی چھوڑ ر ہا ہو، نظریہ جہاں لے جائے گا وہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کام کر رہا ہوں، اللہ کی رضا بھی اللہ کی مخلوق کی خدمت میں ہے، میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ مسئلہ معاشی ہے، غربت مہنگائی ہے اور بے روزگاری ہے۔ .
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے انگوٹھے کٹ جائیں تو بھی موجودہ حکومت کو ووٹ نہیں ملیں گے، انہوں نے ایک بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور پھر گھیراؤ کیا۔