گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق۔ ٹورنٹو کے وسط میں ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ساڑھے چار بجے سے پہلے انہیں یہ خبر ملی کہ ایک سائیکل سوار کو گاڑی نے ٹکر مار دی ہے اور گاڑی اس شخص کے اوپر سے چڑھ گئی ہے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس ینگ اسٹریٹ اور سینٹ کلیئر ایونیو کے چوراہے پر پہنچی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں، فائر بریگیڈ کا عملہ اور پیرا میڈیکس موقع پر پہنچ چکے تھے اور سائیکل سوار کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی جائے حادثہ پر موجود رہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔