سمندری طوفان، بھارتی ریاست گجرات میں ایمرجنسی نافذ، 74 ہزار افراد کا انخلا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کے گجرات میں سمندری طوفان بپرجوئے کے باعث ممکنہ تباہی کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے ساحلی علاقوں سے 74 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے آج شام ضلع کچے میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ ریاست گجرات کے کئی علاقوں میں ریڈ   الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بوپارجوئے گجرات کے ساحل سے 200 کلومیٹر دور ہے جو شام 4 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا سوراشٹرا اور کچے کے اضلاع سے گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سمندری طوفان سے کراچی کو کتنا خطرہ ہے،طوفان کیٹی بندرگاہ پہنچے گا تو کیا ہوگا؟

بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان کو انتہائی طاقتور اور کیٹیگری 3 کا طوفان قرار دیا ہے جس کی وجہ سے آج دوپہر 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 18، اسٹیٹ ڈیزاسٹر فورس کی 12، اسٹیٹ روڈ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 115 اور اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈیپارٹمنٹ کی 397 ٹیمیں ساحلی علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے تحت فوج، بحریہ اور فضائیہ سمیت تمام افواج نے گجرات میں شہریوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ماہی گیروں کو 16 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے روکنے کے لیے بندرگاہیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ احتیاطی طور پر 76 ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔