304
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سمندری طوفان فریڈی نے افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں تباہی مچا دی، 100 سے زائد افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو موزمبیق اور پھر ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔
یہ بھی پڑھیں
سمندری طوفان، جہاز دوٹکڑے ، 12 افراد ہلاک، 30 لاپتہ
اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، ملاوی میں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پرھیں
مشرقی کینیڈا میں سمندری طوفان فیونا نے تباہی مچاد ی
خبر رساں ادارے کے مطابق ملاوی کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سائیکلون فریڈی گزشتہ ماہ موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے بھی ٹکرایا تھا۔