سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، ’اسنا‘ کراچی سے 500 کلومیٹر دور پہنچ گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنا کے حوالے سے نویں ٹراپیکل سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں واقع ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا، اسنا کراچی کے جنوب مغرب سے 500 کلومیٹر دور ہے۔
یہ طوفان اورماڑہ سے 350 کلومیٹر جنوب مغرب اور گوادر سے 260 کلومیٹر جنوب میں مسقط، عمان سے 430 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب کی جانب بڑھنے والا طوفان سمندر کے اوپر ہی کمزور ہونے کا امکان ہے، اس طوفان کے زیر اثر آج شام تک ماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے جس کے دوران 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔
انتظامیہ نے بلوچستان کے ماہی گیروں اور شہریوں کو آج اور کل سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جب کہ سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔